افغانستان پہلی بار ون ڈے عالمی درجہ بندی میں چھٹے نمبر پر آگیا

کابل (پاک ٹوڈے): افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنل کی تازہ عالمی درجہ بندی میں چھٹی پوزیشن حاصل کرلی ہے اور انگلینڈ اور سری لنکا جیسی ٹیموں سے آگے نکل گئی ہے۔

افغان ٹیم نے مسلسل میچز اور سیریز میں کامیابیوں کے بعد پہلی بار عالمی درجہ بندی میں یہ مقام حاصل کیا ہے۔

تازہ دستیاب درجہ بندی کے اعدادوشمار میں افغانستان 94 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے، جبکہ سری لنکا ساتویں اور انگلینڈ آٹھویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

افغان کرکٹ ٹیم کی یہ پیش رفت حالیہ عرصے میں ون ڈے فارمیٹ میں مسلسل بہتر کارکردگی اور اہم فتوحات کا نتیجہ قرار دی جارہی ہے۔

Related posts

افغان حکومت نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے امریکی ثالثی کا خیرمقدم کردیا

پاک افغان کشیدگی: سرحدی جھڑپوں کی قیمت کون چکا رہا ہے؟

نوشہرہ میں ایم این اے سید شاہ احد علی شاہ کے گھر پر نامعلوم افراد کا دھاوا، توڑ پھوڑ کی اور چلے گئے