اسلام آباد (پاک ٹوڈے): اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) سے متعلق تین مقدمات کی سماعت ہوئی، تاہم علی وزیر آج بھی ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش نہ ہو سکے۔
علی وزیر کی عدم پیشی پر عدالت نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا۔ ایڈووکیٹ طاہر وزیر کی جانب سے التوا کی درخواست دائر کیے جانے پر عدالت نے مقدمات کی مزید سماعت 25 دسمبر 2026 تک ملتوی کر دی۔