اسرائیل میں حکومت کسی کی بھی ہو، حزب اللہ مزاحمت جاری رکھے گی، نعیم قاسم

بیروت (پاک ٹوڈے): حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اسرائیل میں کسی بھی جماعت کی حکومت بننے سے تنظیم کی مزاحمتی پالیسی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

نعیم قاسم کے مطابق حزب اللہ کی جدوجہد کا تعلق اسرائیل کی داخلی سیاست سے نہیں بلکہ اسرائیل کے ساتھ جاری تنازع سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو لبنان کی سرزمین پر قبضہ برقرار رکھنے کا حق نہیں اور اسے وہاں سے نکلنا چاہیے۔

دوسری جانب اسرائیل میں تقریباً 85 فیصد ووٹوں کی گنتی کے بعد وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا دائیں بازو کا اتحاد حزب اختلاف کے مرکزی اتحاد سے آگے دکھائی دے رہا تھا، تاہم اسے پارلیمان میں واضح اکثریت حاصل نہیں ہو سکی تھی۔

Related posts

پنڈی بھٹیاں میں مسافر بس سیم نالے میں جا گری، 5 افراد جاں بحق، 40 زخمی

مولانا فضل الرحمان کی تقریر بلیک آؤٹ کرنے پر جے یو آئی کا شدید ردعمل

پاکستان نے تائیوانی ایئرلائنز کے لیے فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا