پنڈی بھٹیاں (پاک ٹوڈے): رائیونڈ سے چنیوٹ جانے والی مسافر بس پنڈی بھٹیاں میں کوٹ نکہ روڈ پر سیم نالے میں جا گری، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق بس میں 65 مسافر سوار تھے۔ حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اہلِ علاقہ کے مطابق جاں بحق ہونے والے پانچوں افراد کا تعلق رائیونڈ کے علاقے جیا بگا سے تھا۔ بس میں سوار مسافر چنیوٹ میں منعقد ہونے والی عالمی ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔