باجوڑ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر 10 روز کے لیے پابندی عائد

باجوڑ (پاک ٹوڈے): ضلع باجوڑ میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر 10 روز کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر عدنان فرید نے دفعہ 144 کے تحت پابندی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی 29 اکتوبر سے نافذ ہوگی اور 7 نومبر 2026 تک برقرار رہے گی۔ اس دوران ضلع باجوڑ کی حدود میں موٹر سائیکل پر دو افراد کے سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس اداروں اور پولیس کی رپورٹس کی روشنی میں سیکیورٹی خدشات اور دہشت گردی کی سرگرمیوں میں موٹر سائیکلوں کے ممکنہ استعمال کے پیش نظر یہ اقدام کیا گیا ہے۔

Related posts

مولانا فضل الرحمان کی تقریر بلیک آؤٹ کرنے پر جے یو آئی کا شدید ردعمل

پاکستان نے تائیوانی ایئرلائنز کے لیے فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

اسرائیل میں حکومت کسی کی بھی ہو، حزب اللہ مزاحمت جاری رکھے گی، نعیم قاسم