10
پشاور (پاک ٹوڈے): ملک بھر میں بجلی کے صارفین کے لیے فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 11 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کا اطلاق ایک ماہ کے لیے ہوگا۔
نیپرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کے نرخوں میں اضافہ اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، جبکہ اضافی رقم کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین سے اکتوبر کے بجلی بلوں میں وصول کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیے گئے اس اضافے سے صارفین پر مجموعی طور پر تقریباً 19 ارب روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔
تاہم لائف لائن صارفین کو اس اضافے سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
