راولپنڈی (پاک ٹوڈے): چکری روڈ کے قریب نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے عباسی کال سینٹر کے نام سے مبینہ فراڈ نیٹ ورک کو بے نقاب کرکے متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق گرفتار افراد ٹیلی گرام پر جعلی ریکروٹرز بن کر آسٹریلوی شہریوں کو نشانہ بناتے تھے، جبکہ یوٹیوب کے ذریعے جعلی ملازمتوں اور یو ایس ڈی ٹی کرپٹو اسکیمز کے نام پر شہریوں سے مبینہ فراڈ کیا جاتا تھا۔
کارروائی کے دوران این سی سی آئی اے نے کمپیوٹرز، سرورز اور موبائل فونز بھی قبضے میں لے لیے۔ گرفتار افراد کے خلاف پیکا ایکٹ 2016 اور پاکستان پینل کوڈ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے کی جانب سے نیٹ ورک کے مزید ارکان اور مبینہ طریقہ واردات سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔
