15
نوشہرہ (پاک ٹوڈے): صوبائی حکومت کے لانگ مارچ کے خلاف نوشہرہ میں عوام اور تاجر برادری نے احتجاج کرتے ہوئے شوبرہ چوک بند کر دیا۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت عوام کو احتجاجی سیاست میں الجھانے کے بجائے ان کے بنیادی مسائل کے حل پر توجہ دے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے مسلسل سیاسی اقدامات کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔
مظاہرین نے کہا کہ حکومت عوام کے جان و مال اور کاروبار کے تحفظ کو یقینی بنائے اور ایسے اقدامات سے گریز کرے جن سے روزمرہ زندگی اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوں۔
