1
لاڑکانہ (پاک ٹوڈے): لاڑکانہ کے علاقے رتوڈیرو میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ اور تین بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رتوڈیرو کے جیکب آباد روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے باپ اور اس کے تین بیٹے جاں بحق ہوئے، جبکہ ایک راہ گیر بھی فائرنگ کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گیا۔
واقعے کے بعد مسلح ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے تلاش شروع کردی ہے۔
