10
واشنگٹن (پاک ٹوڈے): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی میجر اور ماہرِ نفسیات ندال حسن کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کی منظوری دے دی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق ندال حسن نے 2009 میں ٹیکساس کے فورٹ ہُڈ فوجی اڈے پر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں 13 امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔
فوجی عدالت نے 2013 میں ندال حسن کو فورٹ ہُڈ فائرنگ کے جرم میں سزائے موت سنائی تھی۔
رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی منظوری کے بعد ندال حسن کی سزائے موت پر عملدرآمد ہوا تو یہ امریکا میں تقریباً 65 سال بعد فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے دی جانے والی پہلی فوجی سزائے موت ہوگی۔
