لاہور (پاک ٹوڈے): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے افغانستان سے مبینہ طور پر ہونے والی کارروائیوں اور پاکستان کو درپیش سیکیورٹی خطرات کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ دہشت گرد جہاں سے بھی آئے، دہشت گرد ہی ہے اور اس کی کوئی درجہ بندی نہیں ہونی چاہیے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق افغانستان اپنی ہمسایہ ہونے کی حیثیت کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ملک اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے دے اور وہاں سے سیکیورٹی خطرات پیدا ہوں تو ریاست کو اس معاملے میں واضح سرخ لکیر کھینچنی چاہیے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیکیورٹی کشیدگی کے تناظر میں پاکستانی حکام پہلے بھی افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کارروائیوں کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں، جبکہ افغان حکام ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔
