16
پشاور (پاک ٹوڈے): وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی حیات آباد ٹول پلازہ انڈر پاس کے افتتاح کے لیے حیات آباد پہنچ گئے، جہاں کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔
وزیراعلیٰ 1.6 ارب روپے کی لاگت سے 90 روز میں مکمل ہونے والے حیات آباد ٹول پلازہ انڈر پاس کا افتتاح کریں گے۔ منصوبے کی مجموعی لمبائی 500 میٹر جبکہ بیرل 130 میٹر طویل ہے۔
افتتاح کے بعد وزیراعلیٰ حیات آباد یونیورسٹی روڈ سے ہوتے ہوئے تہکال تک سٹریٹ موومنٹ کی قیادت کریں گے۔ اس موقع پر صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی اور پارٹی قیادت بھی ان کے ہمراہ ہوگی۔
