چارسدہ (پاک ٹوڈے): چارسدہ سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فضل محمد خان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق فضل محمد خان کو مردان میں نامعلوم افراد نے گاڑی سے اتارا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ گرفتاری کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔
فضل محمد خان کی گرفتاری ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پی ٹی آئی کی جانب سے 27 ستمبر کو احتجاج اور لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔ احتجاج سے قبل پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں اور حراستوں کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے حکومت پر سیاسی کارکنوں کے خلاف کارروائیوں کا الزام عائد کیا جا رہا ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے سیکیورٹی اور امن و امان کے حوالے سے اقدامات کیے جانے کی بات کی گئی ہے۔
