اسلام آباد (پاک ٹوڈے): کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے منسلک مدارس کی عمارتوں میں مبینہ غیر قانونی تعمیرات اور تعمیراتی ضوابط کی خلاف ورزیوں پر نوٹس جاری کردیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ڈی اے نے مدرسہ اختر العلوم کی انتظامیہ کو منظور شدہ نقشے کے بغیر تعمیرات کرنے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 روز کے اندر عمارت کا منظور شدہ نقشہ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ مدت میں تعمیراتی قوانین کی تعمیل نہ کرنے اور خلاف ورزیوں کی اصلاح نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ عمارتوں کو سیل کرنے سمیت دیگر قانونی کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔
سی ڈی اے کی جانب سے جاری نوٹسز میں متعلقہ انتظامیہ کو مقررہ وقت کے اندر ضروری اصلاحی اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
