اسلام آباد (پاک ٹوڈے): وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں صرف دو سے تین ممالک ہی پاکستان کے دشمن ہیں، جن میں بھارت سرِفہرست ہے جبکہ اسرائیل اور افغانستان بھی ان دشمن ممالک میں شامل ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک کے ساتھ پاکستان کے ایسے تعلقات نہیں ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن ان کے لیے قابلِ احترام ہیں، لیکن غصے میں ہمیشہ غلط فیصلے ہوتے ہیں۔
حنیف عباسی نے مزید کہا کہ وہ سیاسی مخالفت کو نظرانداز کر دیتے ہیں لیکن ذاتی مخالفت کو نہیں، اور بانئی پی ٹی آئی نے جس طرح مولانا فضل الرحمٰن کی ذات پر کیچڑ اچھالا وہ انتہائی افسوسناک تھا۔
