جیکب آباد (پاک ٹوڈے): سندھ کے ضلع جیکب آباد میں ریلوے ٹریک کو دھماکے سے تباہ کرنے کی کارروائی سامنے آئی ہے، جس کی ذمہ داری کالعدم تنظیم ‘بلوچ ریپبلکن گارڈز’ (BRG) نے قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
تنظیم کے ترجمان دوستین بلوچ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ واقعہ جیکب آباد کے تھانہ صدر کی حدود میں ‘سیم شاخ’ کے قریب پیش آیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک پر پہلے سے نصب شدہ دھماکہ خیز مواد کے ذریعے دھماکا کیا گیا، جس کے نتیجے میں ٹریک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ نقصان کا جائزہ لیا جا سکے اور پٹری کی مرمت کا کام مکمل کیا جا سکے۔
