20
پشاور (پاک ٹوڈے): چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ ملک ریاض پاکستان واپس آنا چاہیں تو انہیں خوش آمدید کہیں گے، وہ ان کی بہت عزت کرتے ہیں۔
چیئرمین نیب کے مطابق ملک ریاض سے کچھ غلطیاں ہوئی ہیں، انہیں واپس آکر مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ملک ریاض پہلے والے معاملات سے گریز کریں تو پاکستان آکر اپنا کاروبار بھی جاری رکھ سکتے ہیں۔
