بنوں ( پاک ٹوڈے ): بنوں کے سب ڈویژن وزیر میں احمد زئی تھانے کی حدود میں پولیس، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) اور سیکیورٹی فورسز کا مبینہ عسکریت پسندوں کے خلاف مشترکہ آپریشن جاری ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق کارروائی خرا گھوڑہ اور پنگ کے مختلف علاقوں میں کی جا رہی ہے، جس کی نگرانی ڈی پی او بنوں کیپٹن (ر) محمد فرقان بلال کر رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران ممکنہ عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرونز کا بھی استعمال کیا گیا۔ کارروائی میں متعدد مبینہ عسکریت پسندوں کی ہلاکت اور کئی کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے، جبکہ سیکیورٹی اہلکار مختلف مقامات کی تلاشی لے رہے ہیں۔
