11
اسلام آباد ( پاک ٹوڈے): وزیراعظم شہباز شریف آج (اتوار) تین روزہ سرکاری دورے پر روس روانہ ہوں گے۔ دورے کے دوران ان کی روسی قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں، جن میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دورۂ روس مکمل کرنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم (ایکو) کے 18ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ایران جائیں گے۔ اجلاس میں رکن ممالک کے رہنما علاقائی اقتصادی تعاون، تجارت اور باہمی روابط کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
