اسلام آباد (پاک ٹوڈے) پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے اسلام آباد میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں سعودی عرب پر یمن کے حوثیوں کے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
الجزیرہ کے مطابق اجلاس میں پاکستان اور ترکیہ نے سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ تینوں ممالک نے حوثیوں کے ان حملوں کی سخت مذمت کی ہے جن میں سعودی عرب کے شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔
اسحاق ڈار کے مطابق اجلاس میں علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے اور سعودی عرب کے تحفظ کے لیے باہمی تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔
