9
باجوڑ (پاک ٹوڈے): باجوڑ میں تبلیغی مرکز کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق تحصیل خار کے علاقے ناوے ڈنڈ میں واقع تبلیغی مرکز کے ایک کمرے کی چھت اچانک گر گئی، جس کے نتیجے میں یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔
حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ مقامی افراد اور ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایف سی نارتھ کے اہلکار بھی امدادی کارروائیوں کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔
