9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت 5 افراد چالان میں نامزد

پشاور (پاک ٹوڈے): 9 مئی ہنگامہ آرائی اور ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پولیس نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سمیت پانچ افراد کو چالان میں نامزد کر دیا ہے۔ پولیس نے فرانزک اور نادرا رپورٹس کی بنیاد پر چالان عدالت میں جمع کرا دیا۔

چالان میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش، عرفان سلیم اور عامر چمکنی کے نام شامل ہیں۔ جج کی رخصت کے باعث مقدمے کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

Related posts

پی ٹی آئی کے ایم پی اے عبدالغنی منظر عام پر آگئے، احتجاج کی قیادت خود کرنے کا اعلان

صحت کارڈ ختم کرنے کا بیان جھوٹا، ڈاکٹر نوشیروان برکی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن بھی جعلی قرار

جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس آج، بلاول بھٹو اور رانا ثناء اللہ شریک