پشاور (پاک ٹوڈے): معاون خصوصی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ثمر ہارون بلور نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر خان سے منسوب صحت کارڈ کے خاتمے سے متعلق بیان کو جھوٹا قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان برکی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن بھی جعلی ہے اور بعض عناصر صحت کارڈ کے حوالے سے پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔
ثمر ہارون بلور نے کہا کہ کسی قسم کی انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی، جبکہ خیبرپختونخوا کے عوام کی خدمت اور شفاف کارکردگی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔