اسلام آباد (پاک ٹوڈے): جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس آج سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں ہوگا، جس کی صدارت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کریں گے۔ اجلاس میں کمیشن کے نئے ارکان بلاول بھٹو زرداری اور رانا ثناء اللہ بھی شریک ہوں گے، دونوں رہنما سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بنچز کی مدت میں توسیع کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔