9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس، سہیل آفریدی اور عامر چمکنی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری

پشاور (پاک ٹوڈے): انسدادِ دہشت گردی عدالت پشاور نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے کے مقدمے میں معزول وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی اور عامر چمکنی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

مقدمے کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ولی محمد خان نے کی، جس کے دوران تفتیشی افسر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

کیس میں سہیل آفریدی، تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش، عرفان سلیم اور عامر چمکنی نامزد ہیں۔ تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

عدالت نے تینوں رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 17 نومبر تک توسیع کر دی، جبکہ سہیل آفریدی اور عامر چمکنی کے خلاف دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

Related posts

کوہاٹ میں پولیس پارٹی پر مسلح افراد کا حملہ، 10 اہلکار مارے گئے

ایران نے ارجنٹائن کی بحریہ اور فضائیہ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیا

ایران امریکا تنازع کے اثرات، خلیجی ممالک کو پاکستانی برآمدات میں 32 فیصد کمی