1994 میں طالبان کو ’’مائی بوائز‘‘ کہا جاتا تھا، اس وقت پی ٹی آئی وجود میں بھی نہیں آئی تھی، سہیل آفریدی

پشاور (پاک ٹوڈے): وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی کو طالبان اور دہشت گردوں سے منسلک کرنے کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ 1994 میں پیپلز پارٹی کی حکومت تھی اور اس وقت نصیر اللہ بابر وزیر داخلہ تھے، جو طالبان کو ’’مائی بوائز‘‘ کہتے تھے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ 1994 میں پاکستان تحریک انصاف وجود میں بھی نہیں آئی تھی اور نہ ہی اس وقت پی ٹی آئی کی حکومت تھی۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی کو طالبان یا دہشت گردوں سے جوڑنا تاریخی حقائق کو نظرانداز کرنے کے مترادف ہے۔

وزیراعلیٰ نے اپنے بیان میں طالبان کی حمایت کے حوالے سے ماضی کی سیاسی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ بھی دیکھا جانا چاہیے کہ اس دور میں طالبان کی حمایت کس نے کی تھی۔

Related posts

لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اہم شدت پسند مارا گیا

جمرود میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں میں فائرنگ، شدت پسند ابراہیم زخمی حالت میں گرفتار

دالبندین کے قریب مسلح افراد نے کسٹمز اہلکار سمیت پانچ مسافروں کو اغوا کر لیا