دالبندین کے قریب مسلح افراد نے کسٹمز اہلکار سمیت پانچ مسافروں کو اغوا کر لیا

دالبندین (پاک ٹوڈے): بلوچستان کے علاقے دالبندین کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے کسٹمز اہلکار محمد ابراہیم ڈومکی سمیت پانچ مسافروں کو اغوا کر لیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ سے دالبندین جانے والی مسافر بس چارسَر کے مقام پر خراب ہو گئی، جس کے بعد نامعلوم مسلح افراد وہاں پہنچے اور مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کیے۔ اس دوران مسلح افراد نے کسٹمز اہلکار محمد ابراہیم ڈومکی سمیت پانچ مسافروں کو اپنے ساتھ لے گئے۔

محمد ابراہیم ڈومکی کا تعلق ضلع جعفرآباد سے بتایا جاتا ہے۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

Related posts

لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اہم شدت پسند مارا گیا

جمرود میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں میں فائرنگ، شدت پسند ابراہیم زخمی حالت میں گرفتار

1994 میں طالبان کو ’’مائی بوائز‘‘ کہا جاتا تھا، اس وقت پی ٹی آئی وجود میں بھی نہیں آئی تھی، سہیل آفریدی