ٹانک میں ڈائریکٹر الیکشن کمیشن شمشاد اختر فائرنگ سے جاں بحق

ٹانک (پاک ٹوڈے): ٹانک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈائریکٹر الیکشن کمیشن شمشاد اختر جان سے گئے۔ ڈی پی او ٹانک عبدالصمد خان نے واقعے کی تصدیق کر دی ہے۔

ڈی پی او کے مطابق شمشاد اختر اپنے بھائی کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لیے ٹانک آئے ہوئے تھے۔ فاتحہ خوانی کے مقام سے باہر نکلتے ہی گھات لگائے نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ پولیس حکام کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش اور واقعے کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Related posts

لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اہم شدت پسند مارا گیا

جمرود میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں میں فائرنگ، شدت پسند ابراہیم زخمی حالت میں گرفتار

1994 میں طالبان کو ’’مائی بوائز‘‘ کہا جاتا تھا، اس وقت پی ٹی آئی وجود میں بھی نہیں آئی تھی، سہیل آفریدی