یوکرین کا روس کی دوسری بڑی آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ، شدید آگ بھڑک اٹھی

ماسکو (پاک ٹوڈے): یوکرین نے روس کے شمال مغربی علاقے لینن گراڈ میں واقع ملک کی دوسری بڑی آئل ریفائنری کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی اور صنعتی تنصیب کو نقصان پہنچا۔

حملے کے دوران ڈرون کا ملبہ ایک رہائشی عمارت پر گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی، جبکہ مختلف مقامات پر عمارتوں کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز اور آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے مطابق حملہ 9 نومبر کی علی الصبح روسی شہر کریشی میں کیا گیا، جہاں واقع کیریشی آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا۔

کیریشی ریفائنری، جسے کیریشینفتے اورگ سنتیز بھی کہا جاتا ہے، روس کی اہم ترین تیل صاف کرنے والی تنصیبات میں شمار ہوتی ہے۔ اس ریفائنری میں سالانہ تقریباً 2 کروڑ میٹرک ٹن خام تیل پراسیس کرنے کی صلاحیت موجود ہے، جو یومیہ تقریباً 4 لاکھ بیرل بنتی ہے۔

اس صنعتی تنصیب میں پٹرول، ڈیزل، فضائی ایندھن اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات تیار کی جاتی ہیں، جبکہ روس کے شمال مغربی علاقوں میں ایندھن کی فراہمی کے حوالے سے بھی اسے اہم حیثیت حاصل ہے۔

Related posts

ہنگو میں پولیس چوکی پر مسلح افراد کا حملہ، ایک افسر قتل، 3 اہلکار اغوا

شدید گرمی اور بے ترتیب بارشیں، پاکستان میں زراعت اور غذائی تحفظ کو خطرات لاحق

لاہور ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کی بوگی میں اچانک آگ لگ گئی