لاہور (پاک ٹوڈے): لاہور ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ٹرین کی ایک بوگی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد آگ پر قابو پانے کے لیے امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بوگی میں آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پاکستان ریلویز کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے۔
ریلوے حکام کے مطابق بوگی میں آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں، جبکہ آگ بجھانے کا آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔