ہنگو میں پولیس چوکی پر مسلح افراد کا حملہ، ایک افسر قتل، 3 اہلکار اغوا

ہنگو (پاک ٹوڈے): خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کی ایک چوکی پر حملہ کرکے ایک افسر کو قتل اور تین اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔

مقامی پولیس کے مطابق حملہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب ہنگو شہر کے مضافات میں ایک پہاڑی علاقے میں واقع شاہ الماس چوکی پر کیا گیا۔

ضلع ہنگو کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صلاح الدین کنڈی نے بتایا کہ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کا تعاقب کیا، تاہم اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واضح رہے کہ ہنگو میں اس سے قبل بھی متعدد خونریز سیکیورٹی واقعات پیش آچکے ہیں۔ رواں سال ستمبر میں پاک فوج نے کہا تھا کہ کچھی پخی کے علاقے میں کارروائی کے دوران 8 شدت پسند مارے گئے، جبکہ جھڑپ میں فوج کے ایک میجر، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور چار اہلکار بھی جان سے گئے تھے۔

اس سے قبل جولائی میں خزینہ پولیس چوکی پر حملے کے بعد ہونے والی جھڑپ میں ایک ڈی ایس پی سمیت 9 پولیس اہلکاروں اور 8 حملہ آوروں کے مارے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

Related posts

پاکستان کی نئی ایل پی جی پالیسی کا امتحان، مہنگے ایندھن سے عام صارفین اور محنت کش پریشان

حملے کے خدشات، برطانیہ میں دوسرے امریکی فوجی اڈے سے بھی طیارے منتقل

کراچی میں موٹرسائیکلیں چھیننے اور چوری کی 30 ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ