کراچی میں موٹرسائیکلیں چھیننے اور چوری کی 30 ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ

کراچی (پاک ٹوڈے): شہر قائد میں رواں سال جرائم کی وارداتوں میں تشویشناک اعداد و شمار سامنے آگئے، جہاں 10 ماہ کے دوران موٹرسائیکلیں چھیننے اور چوری کرنے کے مجموعی طور پر 30 ہزار 582 واقعات رپورٹ ہوئے۔

شہریوں کی جان و مال کے تحفظ سے متعلق جاری کردہ سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں رواں سال 4 ہزار 382 موٹرسائیکلیں اسلحے کے زور پر چھینی گئیں جبکہ 26 ہزار 200 سے زائد موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہر میں گاڑیاں چھیننے کے 163 اور چوری کے ایک ہزار 167 واقعات پیش آئے، جبکہ 10 ماہ کے دوران شہریوں سے 16 ہزار 668 موبائل فون بھی چھینے گئے۔

سی پی ایل سی کے اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں رواں سال اغوا برائے تاوان کے 3، بھتہ خوری کے 117 اور بینک ڈکیتی کا ایک واقعہ رپورٹ ہوا، جبکہ قتل کے 444 واقعات بھی سامنے آئے۔

جرائم کے یہ اعداد و شمار کراچی میں شہریوں کو درپیش سکیورٹی مسائل اور بڑھتے ہوئے جرائم کی سنگینی کو ظاہر کرتے ہیں۔

Related posts

اسلام آباد ہائیکورٹ کا لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر کو عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرانے کا حکم

صوابی میں دن دہاڑے فائرنگ، امام مسجد اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق، 6 زخمی

پاکستان کی نئی ایل پی جی پالیسی کا امتحان، مہنگے ایندھن سے عام صارفین اور محنت کش پریشان