12
کراچی (پاک ٹوڈے): گڈز ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں 7 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔
صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ کے مطابق گزشتہ 7 روز کے دوران ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 26 روپے 88 پیسے اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مطالبات پر عملدرآمد کے لیے دی گئی 40 روز کی مہلت آئندہ ہفتے ختم ہورہی ہے۔
صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ نے خبردار کیا کہ مقررہ مدت کے دوران معاہدوں پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو گڈز ٹرانسپورٹرز ملک گیر ہڑتال کریں گے۔
