پشاور (پاک ٹوڈے): وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر اجلاس بلانے کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے آج صبح کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے اور تمام کابینہ ارکان کو شرکت کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ لانگ مارچ میں مصروف تھے تاہم اسی دوران انہوں نے کابینہ اجلاس بلانے کی ہدایت جاری کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس کا ایجنڈا تاحال جاری نہیں کیا گیا، تاہم وزیراعلیٰ نے گورنر کی جانب سے امن و امان سے متعلق اجلاس طلب کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہنگامی اجلاس میں انتظامی سیکریٹریز کو بھی شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ اجلاس کے باوجود وزیراعلیٰ کا لانگ مارچ کا شیڈول برقرار رہے گا اور وہ کابینہ اجلاس کے بعد دوبارہ لانگ مارچ میں شریک ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ متنی سے خیبر کی جانب بڑھے گا۔
