کھڈکوچہ میں باغ پر ڈرون حملہ، 4 مزدور جاں بحق اور 3 زخمی

مستونگ (پاک ٹوڈے): بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ (گیت) میں ایک دلدوز واقعے کے دوران باغ میں کام کرنے والے مزدوروں پر ڈرون حملے کے نتیجے میں 4 مزدور جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

سیکیورٹی اور ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ حملہ اس وقت ہوا جب مزدور ایک باغ میں اپنے روزمرہ کے کام میں مصروف تھے جنہیں دہشتگرد سمجھ کر نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ زخمیوں میں علی رضا مینگل، نصیب اللہ ابڑو اور خالد حسین شامل ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو فوراً قریب ترین ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

Related posts

بلاول کی دھماکہ خیز تقریر، اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کے لیے نئی آزمائش؛ 28ویں ترمیم اور نئے صوبوں کا منصوبہ خطرے میں؟

پاکستانی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس فوری ختم کرنے کا امکان مسترد کر دیا، آئندہ بجٹ میں مرحلہ وار کمی پر غور

کیا وفاقی حکومت گورنر راج کو خیبر پختونخوا کے ضم شدہ قبائلی اضلاع کے لیے ترقی کا سنگِ میل بنا سکتی ہے؟