ڈیتھ سکواڈ کے شفیع ابڑو کے ٹھکانے سے اسلحہ قبضے میں لینے اور تھانے کو آگ لگانے کا دعویٰ

 

کچھی (پاک ٹوڈے): ضلع کچھی میں بلوچ ریپبلکن آرمی (بی آر اے) نے نام نہاد "ڈیتھ اسکواڈ” کے کارندے شفیع محمد ابڑو کے ٹھکانے پر چھاپہ مارنے اور پیش قدمی کے دوران قریب واقع پولیس تھانے کو نظرِ آتش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

تنظیم کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آپریشن کے دوران شفیع محمد ابڑو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، تاہم ٹھکانے پر موجود سرکاری اسلحہ تحویل میں لے کر گاڑیوں اور تمام تر ڈھانچے کو آگ لگا دی گئی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران پاس واقع پولیس تھانے کی جانب سے فائرنگ کی کوشش کی گئی، تاہم اہلکاروں کے فرار ہونے کے بعد جنگجوؤں نے تھانے کا کنٹرول سنبھال کر اسے بھی نذرِ آتش کر دیا۔

Related posts

گورنر خیبرپختونخوا کی زیر صدارت سکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس

شامی صدر احمد الشرع سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے

نوشہرہ میں صوبائی حکومت کے لانگ مارچ کے خلاف احتجاج، شوبرہ چوک بند