اسلام آباد (پاک ٹوڈے): اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور (اوچا) نے افغانستان کے انسانی امدادی فنڈ کے لیے کویت کے 25 لاکھ ڈالر کے نئے عطیے کی اطلاع دی ہے۔
اوچا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کویت کے اس تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ 2024 سے اب تک کویت کی امداد افغانستان میں انسانی ہمدردی کی سرگرمیاں جاری رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے۔