ملتان (پاک ٹوڈے): ناردرن بائی پاس کے قریب زیر تعمیر پلازے کی چھت گرنے سے متعدد مزدور ملبے تلے دب گئے، جبکہ دیگر افراد کے دبے ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق حادثے کے وقت عمارت میں 10 سے 15 مزدور کام کر رہے تھے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔