کوہاٹ (پاک ٹوڈے): کوہاٹ کے علاقے کے ڈی اے گھوڑا چوک کے قریب فائرنگ کے واقعے میں دو افراد شدید زخمی ہونے کے بعد جان سے گئے۔ ریسکیو 1122 کوہاٹ کے مطابق اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال کوہاٹ منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔ جاں بحق افراد کی شناخت حامد گل ولد رزیم گل، عمر تقریباً 35 سال، سکنہ بائی پاس گلشن آباد، جنگل خیل کوہاٹ، اور گل نائیک ولد عقل میر، عمر تقریباً 46 سال، سکنہ وزیرستان کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کی وجوہات اور فائرنگ میں ملوث افراد کے حوالے سے تاحال مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔