کوہاٹ پولیس چوکی پر عسکریت پسندوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی

کوہاٹ (پاک ٹوڈے): کوہاٹ میں شادی پور پولیس چوکی پر عسکریت پسندوں نے حملہ کر دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 7 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

ڈی پی او کوہاٹ رائے مظہر اقبال کے مطابق عسکریت پسندوں نے شادی پور پولیس چوکی کو نشانہ بنایا، جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔

پولیس حکام کے مطابق جوابی کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 7 پولیس جوان زخمی ہوئے۔

زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ڈی پی او کوہاٹ کے مطابق حملے کے بعد علاقے میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں کا تعاقب جاری ہے اور علاقے میں مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

کوہاٹ پولیس نے امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Related posts

سرکاری وسائل کے استعمال پر توہین عدالت کیس، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو نوٹس جاری

جامعہ کراچی میں فیل طلبہ کو خلاف ضابطہ پاس کرنے کا معاملہ سامنے آگیا

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 9 عسکریت پسند مارے جانے کا دعویٰ