کوئٹہ: ​شیخ زاید اسپتال کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ؛ سابق افغان کمانڈر کے 2 ساتھی ہلاک

​کوئٹہ (پاک ٹوڈے): بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں شیخ زاید ہسپتال کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سابق افغان حکومت کے کمانڈر بصیر اچکزئی کے دو ساتھی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

​مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ہسپتال کی حدود کے قریب پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے نشانہ بنا کر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

واقعے کے فوری بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا۔
​پولیس حکام نے واقعے کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، تاہم فوری طور پر حملے کی وجہ اور ذمہ داروں کے بارے میں کوئی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔
واضح رہے کہ کچھ عرصے سے سابق افغان حکومت کے ان اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ سلسلہ جاری ہے جو موجودہ افغان حکومت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

​

Related posts

لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اہم شدت پسند مارا گیا

جمرود میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں میں فائرنگ، شدت پسند ابراہیم زخمی حالت میں گرفتار

1994 میں طالبان کو ’’مائی بوائز‘‘ کہا جاتا تھا، اس وقت پی ٹی آئی وجود میں بھی نہیں آئی تھی، سہیل آفریدی