کرک میں گیس بلاسٹ سے عمارت کا حصہ منہدم، 2 افراد جاں بحق، 7 زخمی

کرک (پاک ٹوڈے): سپینہ میں او جی ڈی سی ایل کے قریب گیس بلاسٹ کے نتیجے میں عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا، جس کے باعث 2 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کنٹرول روم کے مطابق او جی ڈی سی ایل کے قریب گیس کنکشن کا کام جاری تھا کہ اچانک گیس بلاسٹ ہوا، جس کے نتیجے میں عمارت کا ایک حصہ گر گیا اور متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ امدادی کارروائی میں 4 ایمبولینسز، 1 ریکوری وہیکل اور 13 ریسکیورز حصہ لے رہے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق ملبے سے اب تک 7 زخمی افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے، جن میں ایک بچی بھی شامل ہے، جبکہ 2 افراد کی لاشیں بھی نکالی جا چکی ہیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیمیں ملبے تلے دبے دیگر افراد کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Related posts

دو ہفتے قبل اغواء ہونے والے ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو بحفاظت بازیاب

وانا میں گھر جاتے شہری پر فائرنگ، صدیق کرمز خیل جاں بحق

قصور کے قریب پاک بھارت سرحد پر فائرنگ، 2 پاکستانی شہری مارے گئے، ایک زخمی