پاکستان کی مدینہ پاور اسٹیشن پر حوثی حملے کی شدید مذمت، سعودی عرب سے اظہار یکجہتی

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): پاکستان نے مدینہ منورہ کے پاور اسٹیشن پر حوثی ملیشیا کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق 29 ستمبر کو مدینہ منورہ کے ٹرانسمیشن اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا، جو مسجد نبوی ﷺ کو بجلی فراہم کرنے والے شہری نظام کا حصہ ہے۔ پاکستان نے ایسے حملوں کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے والی کارروائیاں نہ صرف سعودی عرب کی خودمختاری اور سلامتی کے لیے خطرہ ہیں بلکہ خطے کے امن و استحکام کو بھی متاثر کرتی ہیں۔ پاکستان اس نوعیت کے تمام حملوں کی مذمت کرتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ مقدس مقامات اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں، جبکہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔ پاکستان اس سے قبل بھی سعودی عرب میں حوثی حملوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی مذمت کرچکا ہے۔

Related posts

دو ہفتے قبل اغواء ہونے والے ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو بحفاظت بازیاب

وانا میں گھر جاتے شہری پر فائرنگ، صدیق کرمز خیل جاں بحق

قصور کے قریب پاک بھارت سرحد پر فائرنگ، 2 پاکستانی شہری مارے گئے، ایک زخمی