کابل ایئرپورٹ روڈ پر قاضی پلازہ کی مارکیٹ میں آتشزدگی

کابل (پاک ٹوڈے): افغانستان کے دارالحکومت کابل میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ جانے والی مرکزی سڑک پر واقع قاضی پلازہ کی مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث علاقے میں دھواں پھیل گیا اور خوف و ہراس کی فضا پیدا ہوگئی۔

آتشزدگی کی وجوہات اور ممکنہ جانی و مالی نقصان سے متعلق فوری طور پر تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔ واقعے کے حوالے سے طالبان حکومت اور سرکاری میڈیا کی جانب سے بھی تاحال کوئی باضابطہ وضاحت جاری نہیں کی گئی۔

Related posts

خیبر: انصاف ڈاکٹرز فورم کے صدر اور جنرل سیکرٹری کی بازیابی کے لیے اتوار تک مہلت

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر غور کیا گیا، گورنر راج آخری آپشن ہونا چاہیے، بلاول بھٹو

اورکزئی میں ہائی اسکول کے پرنسپل محمد اقبال آفریدی اغوا