ڈیرہ اسماعیل خان (پاک ٹوڈے): ہتھالہ گلوٹی روڈ پر نامعلوم افراد نے ایک کار پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ڈرائیور شدید زخمی ہونے کے بعد جاں بحق ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ہتھالہ گلوٹی روڈ پر ایک کار کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس سے ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔
زخمی شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت محمد عاقل ولد ورق خان، سکنہ بڈھ بیر پشاور کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی پنیالہ کی قیادت میں علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔