ڈی آئی خان (پاک ٹوڈے): سیکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی کارروائی کے دوران 8 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی مبینہ طور پر شدت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس میں ہلاک ہونے والوں میں 3 اہم سرغنہ بھی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں جاری ہیں۔