ضلع خیبر: ملاگوری واقعے میں جاں بحق اشفاق و ہدایت کے لواحقین نے خیبر پولیس کی ننواتے قبول کر لی

ضلع خیبر (پاک ٹوڈے): جمرود غنڈی مندتو کتی سے تعلق رکھنے والے ملاگوری واقعے میں جاں بحق ہونے والے اشفاق و ہدایت کے لواحقین نے خیبر پولیس حکام کی قبائلی روایات کے مطابق ننواتے اور صلح قبول کر لی۔

لواحقین کے حجرے میں منعقدہ جرگے میں خیبر پولیس حکام کی آمد پر سابق ایم پی ایز شفیق شیر آفریدی، بلاول آفریدی، الحاج عابد آفریدی، الحاج زبیر آفریدی، سردار اعظم آفریدی، سابقہ تحصیل چیئرمین حاجی عظمت آفریدی، چیئرمین شاہد زمان، پیر سید امین، ملک خان ولی آفریدی سمیت دیگر عمائدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

خیبر پولیس کی جانب سے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر حکمت خان آفریدی اور تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی اور قبائلی روایات کے مطابق متاثرہ خاندان سے ننواتے کر کے صلح کر لی، جس کے بعد اجتماعی دعا کی گئی۔

ضلع خیبر ملاگوری واقعے میں جاں بحق اشفاق و ہدایت کے لواحقین نے خیبر پولیس حکام کی قبائلی روایات کے مطابق ننواتے قبول کر لی، جرگے میں سیاسی و قبائلی مشران اور پولیس افسران کی شرکت، صلح کے بعد اجتماعی دعا۔

Related posts

بند کمروں کے فیصلہ سازوں کو ایبسلوٹلی ناٹ کہا، فیصلے عوام کی امنگوں کے مطابق ہوں گے، سہیل آفریدی

پشاور میں سیکیورٹی الرٹ، اضافی نفری طلب، محسن نقوی کو اہم بریفنگ

صدر اور وزیراعظم اگر گورنر راج یا ایمرجنسی لگانا ضروری سمجھیں تو گورنر ہاؤس بھرپور آئینی کردار ادا کرے گا