ڈی آئی خان میں سابق ڈی ایس پی کی بیٹھک پر دستی بم حملہ، بھتیجا جاں بحق، دو بیٹوں سمیت 4 افراد زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک ٹوڈے): خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑپور کے علاقے خوشرانہ میں سابق ڈی ایس پی کے گھر کی بیٹھک پر دستی بم حملے کے نتیجے میں ان کا نوجوان بھتیجا جاں بحق جبکہ دو بیٹوں سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق واقعہ شام کے وقت پیش آیا، جب سابق ڈی ایس پی مرحوم کفایت حسین بلوچ کے بیٹے اور بھتیجے بیٹھک میں بیٹھ کر کھانا کھا رہے تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کردیا۔

دھماکے کے نتیجے میں کفایت حسین بلوچ کا بھتیجا ثاقب حسین بلوچ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ سابق ڈی ایس پی کے دو بیٹوں سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم حملے کی وجوہات اور ملزمان کے بارے میں فوری طور پر تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

Related posts

مالاکنڈ میں گھریلو تنازع پر دو سگے بھائیوں میں فائرنگ، ایک جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

بلوچستان: کوہلو میں کوئلے کی کان کے 11 مزدور اغوا کے بعد قتل، حملہ آور فرار

راولپنڈی میں دعوت پر جانے کے معاملے پر فائرنگ، ایک خاتون جاں بحق، دوسری زخمی