ڈاکٹر نبی جان کے اغوا اور ڈاکٹر زین العابدین پر فائرنگ کے خلاف پی ٹی آئی کا اجلاس آج طلب

پشاور (پاک ٹوڈے): پاکستان تحریک انصاف نے آج جمعہ کو جمرود سپورٹس کمپلیکس میں اہم اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں ڈاکٹر نبی جان آفریدی کے اغوا اور ڈاکٹر زین العابدین پر فائرنگ کے واقعات کے خلاف آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔

پارٹی اعلامیے کے مطابق اجلاس نمازِ جمعہ کے بعد سہ پہر 3 بجے منعقد ہوگا، جس میں ان واقعات کے خلاف آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی نے تمام عہدیداران، کارکنان اور ذمہ داران کو اجلاس میں بروقت شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

Related posts

اسرائیلی فوج میں اپنی زندگی ختم کرنے کے واقعات 16 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

سندھ حکومت کا 5 پولیس افسران کو بلوچستان بھیجنے سے انکار، وفاق کو خط ارسال

پشاور میں پہلی بار پی ایس ایل کا افتتاحی میچ، جنوری میں قومی ٹیموں کی کرکٹ سیریز بھی ہوگی، محسن نقوی