پشاور (پاک ٹوڈے): خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں مزید 142 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں ڈینگی کے تصدیق شدہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 912 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ اس وقت ڈینگی کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 174 ہے۔محکمہ صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور گھروں میں پانی کھڑا نہ ہونے دینے کی ہدایت کی ہے، جبکہ اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔